12 فروری 2014 - 20:30
انقرہ کا سہ فریقی اجلاس

ترکی کے شہر انقرہ میں پاکستان،ترکی اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات ہوئے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق مذاکرات میں افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے بعد کی صورت حال پرتبادلۂ خیال کیاگیا۔ ترک ایوان صدر میں ہونے والے مذاکرات میں افغانستان کی صورت حال پرگفتگو ہوئی۔ مذاکرات میں افغانستان میں رواں سال  میں ہونے والے انتخابات اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد کی صورت حال سمیت خطے کی صورت حال پرغور کیا گیا۔ مذاکرات سے قبل پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان سے ترک ایوان صدر قصرچانکایہ میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے ترک صدر عبداللہ گل سے بھی ملاقات کی اس ملاقات میں دونوں رہنماوٴں کے درمیان ملکی اور خطے کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

.......

/169